انڈین ہاکی فیڈریشن کی پاکستان ہاکی کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے تعاون کی پیشکش

5  اپریل‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر یہ وقت آچکا ہے کہ مالی بحران سے نمٹنے کے لئے بھارت نے تعاون کی پیشکش کی ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لئے بھارت ہرممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے تاکہ گرین شرٹس رواں سال جون میں ہالینڈ میں ہونے والے اولمپکس کوالی فائنگ ٹورنامنٹ میں شریک ہوسکے۔خط میں انڈین ہاکی فیڈریشن کا کہنا تھا کہ بھارت اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے بغیر شرکت کا تصور بھی نہیں کرسکتا اس لئے فیڈریشن پاکستان ہاکی کی مالی امداد کے لئے اپنی حکومت اور اسپانسرز سے بھی بات کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ٹیمیں 2016 میں ہونے والے میگاواٹ ایونٹ میں اچھے انداز میں مدمقابل آسکیں۔واضح رہے کہ مالی مشکلات کے باعث پاکستان ہاکی فیڈریشن نے راولپنڈی میں اولمپکس کوالی فائنگ راو¿نڈ کی تیاری کے حوالے سے لگایا گیا کمیپ ملتوی کردیا تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…