ہارون کو بطور چیف سلیکٹر ”پرانی“ تنخواہ ہی ملے گی

3  اپریل‬‮  2015

کراچی(نیوز ڈیسک) ہارون رشید کو بطور چیف سلیکٹر ”پرانی“ تنخواہ ہی ملے گی،بطور ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ وہ پونے چار لاکھ روپے ماہانہ وصول کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف سلیکٹر معین خان کو ساڑھے تین لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی، نئے چیف ہارون رشید اس سے25ہزار روپے زائد بطور ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ وصول کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق اب وہ اسی تنخواہ پر کام کریں گے، بورڈ سے ملنے والی دیگر مراعات سے بھی وہ پہلے ہی مستفید ہو رہے تھے اس لیے کوئی خاص تبدیلی نہیں ہو گی، البتہ ”نئے ٹیلنٹ کی تلاش“ کیلیے اندرون ملک سفر کی مد میں ٹریول اور ڈیلی الاو¿نس ملنے لگے گا، نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ہارون سے اب گیم ڈیولپمنٹ اور ویمنز کرکٹ کے معاملات واپس لے لیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کرنے پر بورڈ کے ساتھی آفیشلز حیران رہ گئے۔
انھیں سمجھایا گیا کہ چیف سلیکٹر کا کام عارضی ہے، ایک سیریز میں نتائج اچھے نہ رہے تو کرسی ہل جائے گی، آرام سے گیم ڈیولپمنٹ میں لگے رہو جہاں کوئی کام ہی نہیں ہے۔مگر وہ نہ مانے، اس کی وجہ ایک اعلیٰ عہدیدار کی یقین دہانی بنی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گوکہ ہارون رشید نے یہ پوسٹ قبول تو کر لی مگر یہ ان کیلیے کانٹوں کی سیج ثابت ہو گی، ورلڈکپ میں خراب کارکردگی کے سبب ٹیم تنقید کی زد میں ہے، ایسے میں اگر بنگلہ دیش سے سیریز میں نتائج توقعات کے مطابق نہ رہے تو وہ سخت دباو¿ کا شکار ہو جائیںگے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…