مچل سٹارک ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست

31  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ورلڈکپ 2015 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلوی بولر مچل سٹارک آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔مچل سٹارک نے حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈ کپ میں 22 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو پانچویں مرتبہ یہ ٹرافی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔سٹارک نے ایک روزہ کرکٹ میں بہترین بولروں کی فہرست میں پاکستان کے آف سپنر سعید اجمل کی جگہ لی ہے جو متنازع بولنگ ایکشن کی وجہ سے تقریباً چھ ماہ سے عالمی کرکٹ سے دور ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 25 سالہ سٹارک کی عالمی کپ میں شاندار کارکردگی نے انھیں سب سے اوپر پہنچا دیا۔ورلڈ کپ کے آغاز کے موقع پر سٹارک ون ڈے درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر تھے لیکن ٹورنامنٹ کے دوران ان کی بہترین کارکردگی نے انھیں 147 پوائنٹس دلوائے اور اب ان کے پوائنٹس کی تعداد 783 تک جا پہنچی ہے۔

150324060546_ab-devilliers

بلے بازوں میں درجہ بندی کے لحاظ سے یہ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کے لیے سب سے مبارک ثابت ہوا
یہ سٹارک کے کریئر میں پہلا موقع ہے کہ وہ آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔بولرز کی فہرست میں دوسرا درجہ جنوبی افریقہ کے آف سپنر عمران طاہر نے حاصل کیا ہے جن کی درجہ بندی میں نو درجے کی بہتری آئی ہے اور وہ 11ویں بہترین بولر سے 734 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے دوسرے بہترین بولر بن گئے ہیں۔پاکستان کے سعید اجمل اب دو درجے تنزلی کے بعد 718 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ان سے ایک پوائنٹ پیچھے چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ہی ڈیل سٹین ہیں۔ورلڈ کپ میں سٹین کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی اور انھیں بھی دو درجے کی تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

150307053129_mran_tahir_640x360_getty_nocredit

بولرز کی فہرست میں دوسرا درجہ جنوبی افریقہ کے آف سپنر عمران طاہر نے حاصل کیا ہے
عالمی کپ میں سٹارک کے ہمراہ 22 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر بننے والے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بھی دس بہترین بولروں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں اور انھیں چھٹے مقام پر رکھا گیا ہے۔
بلے بازوں میں درجہ بندی کے لحاظ سے یہ ورلڈ کپ جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز کے لیے سب سے مبارک ثابت ہوا ہے۔ٹورنامنٹ میں 482 رنز کے ساتھ تیسرے بڑے سکورر ڈی ویلیئرز 900 پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 11ویں اور ہاشم آملہ کے بعد جنوبی افریقہ کے دوسرے بلے باز ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…