کون بنے گا کپتان؟ ممکنہ نام سامنے آ گئے

26  مارچ‬‮  2015

لاہور (نیوز ڈیسک) مصباح الحق کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عوام کی نگاہیں نئے کپتان کی متلاشی ہیں لیکن ابھی تک تو اس کیلئے صلاح مشورہ ہی کیا جا رہا تھا تاہم اب کپتانی کی دوڑ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بورڈ کے اعلیٰ حکام اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے بھی نئے ون ڈے کپتان کیلئے صلاح مشورہ کیا ہے۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ بورڈ حکام ابھی یہ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں کہ ٹیم کی قیادت کسی نوجوان کھلاڑی کو سونپی جائے یا سینئر کھلاڑی کو کپتان اور نوجوان کھلاڑی کو نائب کپتان بنا کر اسے مستقبل کیلئے تیار کیا جائے۔

مزید پڑھئے:شادیوں کے لحاظ سے راجستھان دوسرے نمبر پر

سینئر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ اور سابق کپتان شعیب ملک ریس میں سب سے آگے ہیں جبکہ نوجوان کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر سرفرازاحمد ،وہاب ریاض ،فواد عالم اور اظہرعلی کے نام زیرغور ہے۔ واضح رہے کہ میگاایونٹ میں ناقص کارکردگی کے باعث شہریار خان سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی کا عندیہ بھی دے چکے ہیں اور نئے چیف سلیکٹر کیلئے سابق چیف سلیکٹر وسیم باری اور محسن خان کے نام زیرغور ہیں۔ واضح رہے کہ شعیب ملک کافی عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں جبکہ ان کا ماضی بھی شفاف نہیں لیکن اس کے باوجود شعیب ملک کو نہ صرف ٹیم میں واپس لانے بلکہ انہیں ٹیم کا کپتان بنانے پر بھی غور کیاجا رہا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…