جذباتی ڈیوڈ ورانر جملہ بازی سے دور رہیں گے؟

25  مارچ‬‮  2015

سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک انڈیا کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جذباتی اوپنر ڈیوڈ وارنر سے بہترین رویہ کی امید کر رہے ہیں۔وارنر کومیدان میں جملے بازی پر پہلے ہی دو مرتبہ تنبیہ جاری کی جا چکی ہے اور اگر سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں بھی وہ ایسا کرتے پائے گئے تو ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں وہ میدان سے باہر بیٹھیں گے۔کلارک نے بدھ کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ڈیوڈ اچھا رویہ اپنائیں گے۔’وہ ہماری طرح قوانین سے آگاہ ہیں اور ان کے قوانین باقیوں سے مختلف نہیں’۔تاہم، تیز باو¿لر مچل جانسن سمجھتے ہیں کہ جمعرات کو آسٹریلیا کی جارحانہ رویہ میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔جانسن نے فاکس سپورٹس کو بتایا’ میں نے وارنر کو کہتے سنا ہے کہ وہ اس طرح کے کسی معاملے سے دور رہیں گے’۔’لیکن کسی نہ کسی کو تو یہ کام کرنا ہے اور میرے خیال میں مجھے ہی یہ کام کرنا ہو گا کیونکہ یہ کھیل کا حصہ ہے’۔آسٹریلیا اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان میدان اور میدان سے باہر حالیہ سالوں میں مشکل تعلقات دیکھے گئے ہیں اور ایسے میں سیمی فائنل مقابلے میں تلخ لمحات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔دوسری جانب، کلارک کہتے ہیں سڈنی کی پچ میں کوئی سرپرائز نہیں اور یہ ایک اچھی کرکٹنگ پچ ثابت ہو گی۔قیاس آرئیاں ہیں کہ خشک وکٹ ہوم ٹیم کے باو¿لرز کے برعکس انڈیا کیلئے زیادہ معاون ہو سکتی ہے۔ تاہم، کلارک اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔’میرے خیال میں سڈنی کی پچ بیٹنگ اور باو¿لنگ دونوں کیلئے عمومی بہت اچھی ہے۔ امید ہے کہ تیز باو¿لرز کو یہاں کچھ سوئنگ اور باو¿نس ملے گا اور پھر ہمیشہ کی طرح سپین اپنا کردار ادا کرے گی’۔کلارک نے ٹاس کو انتہائی اہم قرار دیے جانے کو بھی غلط قرار دیا۔’آپ پہلے بیٹنگ کریں یا باو¿لنگ آپ کو اچھا کھیلنا ہو گا۔ میرا نہیں خیال کہ ایک ون ڈے میچ میں ٹاس اہمیت رکھتا ہے’۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…