ممبئی میں دنیا کا عجوبہ فقیر کروڑوں کی جائیداد کا مالک‎

12  مارچ‬‮  2015

ممبئی (نیوز ڈیسک) کیاآپ کسی ایسی بھکاری کو جانتے ہیں جس کے پاس کروڑوں کی جائیداد ہے؟ آئیے آج ہم آپ کو ایسے بھکاری سے ملواتے ہیں جس کا ممبئی میں صرف ایک فلیٹ 80لاکھ روپے کا ہے اور وہ ہر ماہ کم از کم 75000روپے کماتا ہے چونکئے مت ‘ یہ کوئی جھوٹی خبر نہیں ہے ‘ اگرچہ ہم آپ دن رات محنت کر کے اتنا نہیں کما تے ہوں گے لیکن ممبئی کے اس بھکاری کے لیے یہ کوئی بڑ ی بات نہیں ہے۔ ممبئی کا بھارت جین نام کا یہ بھکاری اپنی دولت کے لیے خبروں میں رہا ہے۔ ہندوستان کا سب سے امیر بھکاری بھارت جین ممبئی شہر کی کئی گلیوں میں بھیک مانگا کرتا ہے ۔ یہ شخص چھتری شیوا جی ٹرمنس یا آزاد میدان میں اکثر بھیک مانگتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ یہ خبر ان لوگوں کے لیے بہت ہی تعجب خیز ہو گی جو دن رات محنت کر کے بھی اتنا نہیں کما پاتے۔ بھارت جین بغیر کچھ کئے 8سے 10گھنٹے میں 2000سے 2500روپے جٹا لیتا ہے۔ اس کی ہر ماہ کی کمائی تقریباً 75000روپے ہے جو ہندوستان کی کسی وزیر اعلیٰ کو ملنے والی تنخواہ سے بھی زیادہ ہے۔ اتنا ہی نہیں بھانڈپ میں اس کی ایک دکان بھی ہے ‘دکان ہونے کے باوجود بھیک مانگتا ہے اور اپنی دکان کو 10000روپے فی ماہ کے کرایہ پر لگا رکھی ہے۔ وہ شادی شدہ ہے اور اس کے دو بیٹے جن میں ایک 12ویں اور ایک 10ویں کلاس میں پڑھتا ہے۔ بھارت جین کا بھائی اور والد بھی اس کے 80لاکھ روپے کے ایک بی ایچ کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…