ون ڈے کیریئرآج ختم نہیں ہوگا، پاکستانی کپتان کو یقین

20  مارچ‬‮  2015

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک)کپتان مصباح الحق آسٹریلیا سے مقابلے کو اپنا الوداعی میچ نہیں سمجھتے اور ان کا کہنا ہے کہ میرا ون ڈے کیریئر اتنی جلدی ختم نہیں ہوسکتا ابھی مزید 2 میچز کھیلنا ہیں۔تفصیلات کے مطابق کپتان مصباح الحق اور آل راو¿نڈرشاہد خان آفریدی نے ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہوا ہے۔ آسٹریلیا سے کوارٹر فائنل جمعے کو شیڈول ہے، جو یہ مقابلہ ہارا وہ ایونٹ سے باہر ہوجائے گا، مگر مصباح کو یقین ہے کہ یہ ان کے کیریئر کا الوداعی مقابلہ ثابت نہیں ہوگا، وہ اس کے بعد بھی دونوں میچز کھیلنے کے لیے پ±راعتماد ہیں، انھوں نے کہاکہ یہ ورلڈ کپ اور میرا کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا، ہم اس ٹورنامنٹ میں مزید آگے جانا پسند اور جمعے کا مقابلہ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے، یہی ہماری خواہش اور سب سے بڑا خواب ہے، اب یہ دیکھنا ہے کہ اس کو حاصل کرپاتے ہیں یا نہیں، میں اچھی کرکٹ کھیلنا اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔کپتان سے جب سوال ہوا کہ کوارٹر فائنل کے اپنا آخری مقابلہ ہونے سے بچنے کیلیے ان پر کوئی اضافی دباو¿ ہے تو انھوں نے کہا کہ ہم بنیادی چیزوں پر عمل پیرا رہنا چاہتے ہیں، اگر آپ اس سے آگے بڑھ کر سوچیں گے تو خود پر دباو¿ بڑھ جائے گا، میں اور شاہد آفریدی ایسا نہیں چاہتے، ہم نے ہمیشہ اپنی ٹیم کے لیے پوری توانائیاں صرف کیں اور پاکستان کیلیے متحد ہوکر کھیلنے کی کوشش کی، یہی بات سب سے زیادہ اطمینان بخش ہوتی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…