آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کچھ کرنا چاہتا ہوں:شاہد خان آفریدی

18  مارچ‬‮  2015

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ یادگار کارکردگی دکھا کر کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتے ہیں اور ان کاکہنا ہے کہ وہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف جتواناچاہتے ہیں ۔ یاد رہے کہ شاہد خان آفریدی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی اور اگرمیں نے جمعے کو عوام کی توقعات پوری کردیں تو پھر میں دعویٰ کرتا ہوں پاکستان ٹیم ایڈیلیڈ اوول سے فاتح بن کر نکلے گی۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے ون ڈے کیریئر کا اختتام یادگار انداز میں ہو۔ان کا مزید کہنا ہے کہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے اور کسی بھی ٹیم سے ہار سکتی ہے۔ شاہد آفریدی نے شائقین کرکٹ کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو اس طرح سپورٹ کرتے رہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…