عمر اکمل گروئن انجری کا شکار، اگلے میچ میں شرکت مشکل

13  مارچ‬‮  2015

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) پاکستانی بلے باز عمر اکمل گروئن انجری کا شکار ہو گئے اور ورلڈ کپ میں ان کی آئرلینڈ کے خلاف آخری پول میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دیتی ہے۔ قومی ٹیم کے مینجرنوید اکرم چیمہ پرامید ہیں کہ آئرلینڈ کے میچ سے پہلے عمراکمل مکمل طورپرفٹ ہو جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹریننگ سیشن میں عمر اکمل نے گروئن انجری کے باعث حصہ نہیں لیا۔ورلڈ کپ کے ابتدائی چار میچز میں وکٹ کیپنگ کرنے والے عمراکمل کے حوالے سے نوید اکرم چیمہ نے کہا   کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور عمر نے کوچ کی ہدایت پر ٹریننگ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے باقی تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اوراگلے میچ کے لئے دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز میں ہی محمد حفیظ کو فٹنس مسائل کے سبب واپس بھجوا دیا گیا تھا۔ ورلڈ کپ کے دوران فاسٹ بولر سہیل خان اور محمد عرفان بھی ان فٹ ہوئے تاہم دونوں ان فٹ ہو چکے ہیں۔ ان فٹ حارث سہیل بھی اب فٹ ہو چکے ہیں اور ان کی بھی اگلے میچ میں شرکت کا امکان ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…