تمام تر توجہ رواں برس ومبلڈن اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے پر مرکوز ہے : سوئس سٹار راجر فیڈرر

12  مارچ‬‮  2015

نیویارک (نیوز ڈیسک شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سترہ مرتبہ گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ رواں برس شیڈول ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیتنا ہدف ہے۔ فیڈرر کو اس سے قبل کیریئر میں سات بار ومبلڈن اوپن ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، اگر وہ ایک اور ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل جیت لیتے ہیں تو وہ پیٹ سیمپراس اور ولیم رینشاہ کا زیادہ بار ومبلڈن ٹائٹلز جیتنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں فیڈرر نے کہا کہ ومبلڈن میرا پسندیدہ ٹورنامنٹ ہے، میری خواہش ہے کہ میں ایک اور ومبلڈن ٹائٹل جیت کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کروں اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف میرے لئے بلکہ پورے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہو گی اور میں رواں برس شیڈول ایونٹ میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل نڈال 14 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیت چکے ہیں اگر وہ اس بار فرنچ اوپن جیت گئے اور میں ومبلڈن ٹائٹل نہ جیت سکا تو وہ میرا زیادہ بار گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، نوویک جوکووچ ابھی بہت دور ہیں اور مجھے نہیں لگتا وہ ایسا کر پائیں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…