ناصر جمشید کی ”شاندار“ پرفارمنس نے ٹوئٹر پر ”دھوم“ مچا دی

4  مارچ‬‮  2015

لاہور (نیوز ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں ناصر جمشید کی باﺅلنگ اورفیلڈنگ پر شائقین کرکٹ نہ صرف غصے میں مبتلا ہیں بلکہ اس بات پر بھی غمزدہ ہیں کہ خراب پرفارمنس کے باوجود بھی ناصر جمشید کو مسلسل ٹیم میں شامل کیوں کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کرکٹ اور شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بننے والے ناصر جمشید سوشل میڈیا پر بھی ہزاروں افراد کے مذاق، غصے اور طنز کا نشانہ بن رہے ہیں اور بہت سے لوگوں کی جانب سے دلچسپ اقدامات بھی کئے گئے ہیں جن میں سے ایک ناصر جمشید کے نام پر ”پیروڈی ٹوئٹر اکاﺅنٹ“ کا بننا ہے جس پر ناصر جمشید کے نام سے درجنوں مزاح اور طنز سے بھرپور ٹویٹ کئے گئے ہیں اور صارفین کی بڑی تعداد کی جانب سے انہیں ”ری ٹویٹ“ اور ”فیورٹ“   بھی کیا جا رہا ہے۔
@nasirjamshed
کے نام سے اس اکاﺅنٹ کی ڈسکرپشن میں لکھا گیا ہے ” پاکستان کے قدرے بھاری، دماغ سے عاری اورتلخ ٹاپ آرڈر بلے باز کی پیروڈی“۔ اس اکاﺅنٹ پر سب سے اوپر موجود ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ”بہت سے لوگ مجھے گالیاں بھیج رہے ہیں لیکن خوش قسمتی سے میں موٹا ہوں اور یہ میری خوراک کا واحد مثبت ”سائیڈ افیکٹ“ ہے۔
اسی طرح شاہد آفریدی کی جانب سے 8000 رنز کا سنگ میل عبور کئے جانے پر ایک اور ٹویٹ کیا گیا جس میں لکھا گیا ” لالہ 8000 رنز مکمل کرنے والا دنیا کا سست ترین بلے باز ہے اور میں ایک دن یہ ریکارڈ توڑنے کی امید کرتا ہوں“۔
واضح رہے کہ اب تک ساڑھے چوالیس ہزار افراد اس اکاﺅنٹ کو فالو کر چکے ہیں اور اگر ناصر جمشید کی پرفارمنس اسی طرح جاری رہی تو اس میں اضافے کا قوی امکان ہے۔

Screenshot at Mar 04 20-10-56 Screenshot at Mar 04 20-11-07 Screenshot at Mar 04 20-11-17 Screenshot at Mar 04 20-11-26 Screenshot at Mar 04 20-11-39 Screenshot at Mar 04 20-11-52 Screenshot at Mar 04 20-12-00 Screenshot at Mar 04 20-12-18 Screenshot at Mar 04 20-12-27 Screenshot at Mar 04 20-12-36



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…