پا کستان نے یو اے ای کو 129 رنز سے ہرا دیا

4  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 129 رنز سے شکست دے دی۔نیوزی لینڈ کے شہر نیپئیر کے میکلین پارک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے اننگ کا آغاز کیا لیکن ناصر جمشید ایک بار پھر بری طرح ناکام رہے اور 12 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے، اس کے بعد حارث سہیل نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 170 رنز تک پہنچا دیا، حارث سہیل 70 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ 176 کے مجموعے پراحمد شہزاد بھی 93 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہو گئے۔کپتان مصباح الحق نے ٹورنامنٹ کی تیسری ففٹی اسکور کی اور وہ 65 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ صہیب مقصود 45 جب کہ عمر اکمل 19 رنز بنا کر بنائے۔ شاہد آفریدی نے صرف 7 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔ یو اے ای کی جانب سے منجولا گروجی نے 4 جب کہ محمد نوید نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر210 رنز بنا سکی، بیٹنگ کے بعد بولنگ کے شعبے میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اننگز کے آغاز سے ہی یو اے ای کے بلے بازوں کے گرد شکنجہ کسے رکھا جس کے باعث حریف ٹیم کے بلے باز کھل کر نہ کھیل سکے اور رنز جوڑنے کی کوشش میں وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…