ورلڈ کپ کے اگلے میچز میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے، مصباح کی نرالی منطق

23  فروری‬‮  2015

قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے مسلسل 2 میچز میں ناکامی کے بعد ٹیم پر ہونے والی تنقید کو غلط ثابت کر کے دکھائیں گے۔

کرائسٹ چرچ میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق جائزہ میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصباح الحق کاکہنا تھا کہ ابتدائی میچز میں کھلاڑیوں سے غلطیاں ہوئیں جب کہ کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کارکردگی مایوس کن رہی تاہم اگلے میچز میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی اپنے میچز ہاری ہیں لیکن اس کے بعد انگلینڈ نے کم بیک کیا اور قومی ٹیم بھی کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اس لئے زمبابوے کے خلاف اچھا کھیل پیش کر کے تنقید کو غلط ثابت کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قومی ٹیم مینجمنٹ کو ٹیلی فون کیا اور یقین دلایا کہ کرکٹ بورڈ ٹیم کے ساتھ ہے اس لئے کھلاڑی حوصلہ رکھیں اور دباؤ میں آئے بغیر ذمہ دارانہ انداز میں کھیلیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…