قومی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس‘ معاملہ عدالت پہنچ گیا

23  فروری‬‮  2015

 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجوہات جاننے کے لیے دائر درخواست لاہور ہائیکورٹ میں منظور کر لی گئی ہے

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ٹیم کی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی وجوہات معلوم کی جائیں۔ہائی کورٹ نے درخواست کو سماعت کے لیے قبول کر لیا ہے جس کی سماعت جسٹس اعجازالحسن کریں گے۔

درخواست میں وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان اور نجم سیٹھی کو فریق بنایا گیا ہے۔ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی روبہ زوال ہے۔ایونٹ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان کو دونوں میچوں میں شکست سے پہلے ٹور میچوں میں بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ہندوستان کے خلاف پاکستانی ٹیم خراب اجتماعی کھیل کی بدولت پاکستان کو 76 رنز سے شکست کاسامنا کرنا پرا جو ورلڈ کپ میں رنز کے اعتباد سے پاکستان کی ہندوستان کے خلاف سب سے بڑی ہار تھی۔پھر آئرلینڈ سے شکست کھانے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف بھی پاکستانی ٹیم بے دانت کی شیر ثابت ہوئی اور اسے 150 رنز کی ریکارڈ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…