معین علی ستائیس سال بعد نیوزی لینڈ میں سنچری بنانے والے پہلے انگلش کھلاڑی

23  فروری‬‮  2015

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک) کرائسٹ چرچ میں جہاں 27 سال بعد کسی انگلش کھلاڑی نے سو رنز کا ہندسہ عبور کیا وہیں ورلڈ کپ تاریخ کی انگلینڈ کی جانب سے سب سے لمبی پارٹنر شپ بھی قائم ہوئی۔ معین علی 27 سال بعد نیوزی لینڈ کے دیس میں سو کا ہندسہ عبور کرنیوالے پہلے انگلش کھلاڑی بنے ، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پول اے کے میچ میں سکاٹش ٹیم کوٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ سکاٹش ٹیم کو کافی مہنگا پڑا۔ معین علی اور ایان بیل بیٹنگ کے لیے آئے اور پھر چاروں طرف چوکوں چھکوں کی برسات شروع ہو گئی۔ سکاٹ لینڈ کو انگلینڈ کی پہلی وکٹ کے لیے 172 رنز تک انتظار کر نا پڑا۔ انگلش اوپنر معین علی نے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری بنا ڈالی۔ ان کی سنچری میں نو چوکے اور چار چھکے شامل تھے ، وہ نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ستائیس سال بعد سو کا ہندسہ عبور کرنیوالے پہلے انگلش کھلاڑی بنے۔ یہی نہیں دونوں اوپنرز نے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کی شراکت میں ورلڈ کپ تاریخ میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ 172 کے سکور پر ایان بیل 54 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کا یہ ریکارڈ 158 رنز کا تھا۔ جو 1975 میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران قائم ہوا تھا۔ ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر پہلی وکٹ پر ریکارڈ رنز بنانے کا اعزاز سری لنکا کے تھرنگا اور تلکارتنے دلشان کے پاس ہے۔ لنکن جوڑی نے عالمی کپ 2011 میں زمبابوے کے خلاف پہلی وکٹ پر 282 رنز بنائے تھے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…