وارم اپ میچ، نگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے251رنز کا ہدف دے دیا

12  فروری‬‮  2015

سڈنی  وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 251رنز کا ہدف دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں8وکٹوں کے نقصان پر250رنز بنائے جس میں انگلش بلے بازوں میں روٹ نے85 اور بیلنس نے 57رنز بنائے جبکہ پاکستان کے بلے بازوں میں یاسر شاہ نے 3اور سہیل خان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔وارم اپ میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کے بیٹنگ جاری ہے۔ جس میں انگلینڈ نے35اوورمیں 5وکٹوں کے نقصان پر157رنز بنالئے ہیں جبکہ روٹ44 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔انگلش بلے باز معین علی 4رنز پر احسان عادل ، ہیلس 31رنز پر آفریدی کی بال، بیلنس 57،مورگن صفر اور بوپارہ 11 رنز پر یاسر شاہ کی بال کا نشانہ بنے تب ٹیم کا مجموعی سکور157تھا۔پاکستان اسکوڈ میں کپتان مصباح الحق ،شاہد آفریدی ،یونس خان،احمد شہزاد،عمر اکمل،محمد عرفان صہیب مقصود،احسان عادل، یاسر شاہ، سرفراز احمد،حارث سہیل،ویاب ریاض،سہیل خان ،ناصر جمشید اور راحت علی شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان مورگن،معین علی،بیلنس،انیڈرسن،بل،فن،راوی بوپارہ،بوراڈ،بٹلر،ہیلس جورڈن،روٹ ،ٹیلر،ٹریڈ وول اور ووکس شامل ہیں۔ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کامیابی سے مطمئن ہوں ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف میدان میں پورے اعتماد کیساتھ اتریں گے اور ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…