حضرت عثمان نے اہل مدینہ کیلئے پانی پینے کا ایک کنواں کھدوایا، ایک دفعہ آپ ۔۔۔۔

22  دسمبر‬‮  2020

حضرت عثمانؓ نے اہل مدینہ کے لیے پانی پینے کا ایک کنواں کھدوایا۔ ایک دفعہ آپؓ اس کنویں کے سرے پر بیٹھے ہوئے اس انگوٹھی (کو جوحضورؐ نے خطوط پر مہر ثبت کرنے کے لیے بنائی تھی۔ بعد ازاں حضرت ابوبکر صدیقؓ نے بطور مہر استعمال کیا۔ آپؓ کے بعد حضرت عمرؓ نے

اپنے زمانۂ خلافت میں استعمال کیا اور اب حضرت عثمانؓ کے پاس تھی) کو حرکت دے رہے تھے اور اسے اپنی انگلی میں گھما رہے تھے کہ انگوٹھی ان کے ہاتھ سے نکل کر کنویں میں گر گئی۔ لوگوں نے کنویں میں اس کو بہت تلاش کیا یہاں تک کہ اس کاسارا پانی نکلوا دیا پھر بھی اس کا سراغ نہ مل سکا۔ بعد میں حضرت عثمانؓ نے اعلان کیا جو بھی شخص اس انگوٹھی کو لے کر آئے گا۔ اسے بھاری رقم دی جائے گی۔ آپؓ کو اس خاتم مبارک کے گم ہونے کا بہت رنج و غم ہوا۔ اور اس کی تلاش میں سرگرداں رہے۔ تلاش بسیار کے بھی آپ کو وہ انگوٹھی نہ ملی اور جب آپ ہر طرح سے مایوس ہو گئے تو آپ نے اس جیسی چاندی کی انگوٹھی بنوانے کا حکم دیا۔ چنانچہ ہوبہو ویسی ہی انگوٹھی بنائی گئی اور اس پر محمد رسول اللہؐ کندہ تھا۔ آپؓ نے اسے اپنی انگلی میں پہن لیا۔ جب آپ کو شہید کیا گیاتو وہ انگوٹھی بھی غائب ہوگئی اور یہ معلوم نہ ہو سکا کہ کون اس انگوٹھی کو لے گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…