اولاد

1  جنوری‬‮  2019

ایک بوڑھا آدمی اپنے بیٹے کے ساتھ رہنے کے لیے گیا۔ کوئی تیسرا دن تھا کہ اس کے بیٹے اور بہو نے نوٹ کیا کہ وہ کھاتے وقت ہاتھوں کی کپکپی کی وجہ سے جگہ جگہ کھانا گرا دیتا تھا اور ایک دن تو اس نے حد کردی کہ اس سے اچانک تھوڑی سی چائے بھی ڈائننگ ٹیبل پر ڈل گئی۔ سارا دستر خوان بیڑہ غرق ہو گیا۔ چائے کی پیالی نیچے فرش پر گر کر کرچی کرچی ہو گئی۔ بوڑھے کو بہت شرمندگی ہو ئی۔ اس کے بیٹے اور بہو نے سوچا کہ ایسے تو روز روز گند مچے گا

کیوں نہ ابا جی کی ایک سادی سی لکڑی کی میز ایک کونے میں علیحدہ لگا لیں۔ ان کے لیے برتن بھی علیحدہ کردیے۔لکڑی کے پیالے اور لکڑی کی پلیٹ چمچ علیحدہ کرکے ابا جی کو ان میں کھانا پینا دینے لگے۔ ایک دن میاں بیوی اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھے تھے۔ بیوی ٹی وی دیکھ رہی تھی اور شوہر بیٹھا اخبار پڑھ رہا تھا کہ اس کی نظر اپنے چار سالہ بیٹے پر پڑی۔۔اس نے بیٹے سے پوچھا کہ کیا کر رہے ہو۔ بچے نے ہاتھ میں لکڑی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے جمع کر رکھے تھے۔۔ ہاتھ کھول کے اپنے باپ کو دکھائے اور بولا کہ آپ اور امی جب بوڑھے ہو جا ئیں گے تو میرے پاس رہیں گے نا۔ اس وقت کے لیے آپ دونوں کے لیے لکڑی کے برتن بنا رہا ہوں کیوں کہ آپ دونوں علیحدہ ٹیبل پر اکیلے کھایا کریں گے نا۔بچے کی بات سن کر خاوند دم بخود رہ گیا اور بیوی کی طرف دیکھا جو ٹیوی چھوڑ چھاڑ کے بچے کی بات پر رنجیدہ تھی۔ اگلے دن سے دونوں میاں بیوی نے کونے والا ٹیبل باہر پھینک دیا اور بچے کے داداجان بھی باقی سب کے ساتھ کھانا کھانے لگے۔ آج بھی بڑھاپے کی وجہ سے ان سے کبھی چائے گرتی ہے تو کبھی سالن مگر اب ان کا بیٹا اور بہو کوئی شکایت نہیں کرتے۔ انسان جو کچھ بھی اپنی اولاد کو سکھاتا ہے اپنے اعمال کی پاداش اور اپنی تربیت سے سکھاتا ہے۔ جو بھی آج ہم بوئیں گے وہی کل ہم نے کاٹنا ہے تو اپنی رویے کو سب کے ساتھ بہتر بنائیں تاکہ آپ اپنی اولاد کیبہترین پرورش کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…