دنیا کا ایسا درخت جو 106ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اس کی جڑیں کتنے ہزار سال پرانی ہیں؟ حیران کن رپورٹ

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ نے مختلف تصاویر میں دنیا کے انوکھے اور منفرد ترین درختوں کو ضرور دیکھا ہوگا جو اپنی ہیئت و ساخت کی بنا پر دیگر درختوں سے بالکل الگ معلوم ہوتے ہیں۔ایسا ہی ایک درخت پانڈو نام کا بھی ہے جسے دنیا کا منفرد ترین درخت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔لیکن یہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی کہ یہ کسی درخت کا کوئی جنگل نہیں، بلکہ تصویر میں موجود تمام ’درخت‘ دراصل ایک ہی درخت ہے جو وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔امریکی ریاست اوٹاہ کے ایک جنگل میں پایا جانے والا یہ درخت

بذات خود ایک جنگل معلوم ہوتا ہے جو 106 ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے۔قلمی کالونی کے نام سے پکارا جانے والا یہ درخت نر ہے اور اس کا ہر حصہ علیحدہ جینیاتی شناخت رکھتا ہے۔اس درخت کا ہر حصہ زیر زمین جڑوں کے ذریعے آپس میں منسلک ہے اور جڑوں کا یہ نظام 80 ہزار سال پرانا ہے جبکہ پورے درخت کا وزن 60 لاکھ کلو گرام ہے۔ان منفرد اور اچھوتی خصوصیات کے باعث اسے زمین کے سب سے بڑے، وزنی اور طویل العمر ترین زندہ جاندار ہونے کا درجہ حاصل ہے۔اس درخت کی انفرادیت اور خوبصورتی دیکھتے ہوئے اسے فطرت کا معجزہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

 

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…