بکریاں چرانے سے

13  دسمبر‬‮  2016

حضرت موسیٰ علیہ السلام نبوت سے قبل حضرت شعیب علیہ السلام کے ہاں بکریاں چرایا کرتے تھے۔ ایک دن ایک بکری ریوڑ سے الگ ہو کر کہیں کھو گئی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام جنگل میں اسے آگے پیچھے تلاش کرتے کرتے بہت دُور نکل گئے۔ اِس سے آپ کے پاؤں پر ورم آ گئے اور زخمی بھی ہو گئے۔بکری تھک ہار کر ایک جگہ کھڑی ہو گئی تب جا کر کہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہاتھ آئی۔

آپ نے اُس پر بجائے غصہ اور زد و کوب کرنے کے اُس کی گرد جھاڑی اور اُس کی پشت اور سر پر ہاتھ پھیرنے لگے, ماں کی ممتا کی طرح اُس سے پیار کرنے لگے۔ آپ علیہ السلام نے اِس قدر اذیت برداشت کرنے کے باوجود ذرہ برابر بھی اُس بکری پر غیظ و غضب نہ کیا بلکہ اُس کی تکلیف کو دیکھ کر آپ کا دل رقیق ہو گیا اور آنکھوں میں آنسو آ گئے اور آپ نے بکری سے کہا “فرض کیا کہ تجھے مجھ پر رحم نہیں آیا اور اِس لئے تُو نے مجھے تھکایا اور پریشان کیا۔ لیکن کیا تجھے اپنے اوپر بھی رحم نہ آیا۔؟ میرے پاؤں کے آبلوں پر تجھے رحم نہ آیا لیکن کم از کم تجھے اپنے اوپر تو رحم آنا چاہیے تھا۔”اسی وقت ملائکہ سے حق تعالیٰ نے فرمایا کہ نبوت کے لئے حضرت موسیٰ ہی زیبا ہیں۔ امت کا غم کھانے اور اُن کی طرف سے ایذاء رسانی کے تحمل کے لئے جس حوصلے اور جس دل و جگر کی ضرورت ہوتی ہے وہ اِن میں موجود ہے۔نبوت سے قبل کئی انبیاء نے بکریاں چرائیں اِس کی حکمت یہ ہے کہ بکریاں چرانے سے انبیاء کا صبر و وقار ظاہر ہو جائے کہ یہ بکریوں کی چرواہی صبر و حلم کی عادت پیدا کرتی ہے۔ کیونکہ بکریاں اکثر مختلف جانب بکھر جاتی ہیں۔ اُن کے جمع رکھنے اور نگرانی میں پریشانی ہوتی ہے۔ اِس کام کے لئے انسان میں صبر و برداشت ہونا ضروری ہے۔

 

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…