شہزادہ

27  اکتوبر‬‮  2016

ایکد شہزادہ اپنے استاد سے سبق پڑھ رہا تھا.. استاد نے اسے دو جملے پڑھائے..1 ــ جھوٹ مت بولو..2 ــ غصہ نہ کرو..کچھ دیر کے وقفے کے بعد شہزادے کو سبق سنانے کو کہا گیا تو شہزادے نے جواب دیا کہ ابھی سبق یاد نہیں ھوسکا..دوسرے دن پھر استاد نے سبق سنانے کوکہا.. شہزادے نے پھر عرض کیا کہ ابھی سبق یاد نہیں ھوسکا..تیسرے دن چھٹی تھی.. استاد نے کہا کہ کل چھٹی ھے

لہذا کل لازمی سبق یاد کر لینا.. بعد میں میں کوئی بہانہ نہیں سنوں گا..چھٹی کے بعد اگلے دن بھی شاگرد خاص سبق سنانے میں ناکام رہا.. استاد یہ خیال کیے بغیر کہ شاگرد ایک شہزادہ ھے , طیش میں آکر ایک تھپڑ رسید کردیا کہ یہ بھی کوئی بات ھے کہ اتنے دنوں سے دو جملے یاد نہیں ھوکر دے رہے..تھپڑ کھا کر ایک دفعہ تو شہزادہ گم سم ھوگیا.. پھر بولا کہ استاد محترم ! سبق یاد ھوگیا..استاد کو بہت تعجب ھوا کہ پہلے تو سبق یاد نہیں ھورہا تھا اور تھپڑ کھاتے ہی فوری سبق یادھوگیا..شہزادہ عرض کرنے لگا کہ استاد مُحترم ! آپ نے مجھے دو باتیں پڑھائی تھیں..1 ـ جھوٹ نہ بولو..2 ـ غصہ نہ کرو..جھوٹ بولنے سے تو میں نے اسی دن توبہ کرلی تھی لیکن غصہ نہ کرو ___ یہ مشکل کام تھا.. بہت کوشش کرتا تھا کہ غصہ نہ آئے لیکن غصہ آجاتا تھا.. اب جب تک میں غصے پر قابو پانا نہیں سیکھ جاتا تو کیسے کہہ دیتا کہ سبق یاد ھوگیا ؟؟؟آج جب آپ نے تھپڑ مارا اور یہ تھپڑ بھی میری زندگی کا پہلا تھپڑ ھے , اسی وقت میں نے اپنے دل و دماغ میں غور کیا کہ غصہ آیا کہ نہیں.. غور کرنے پر مجھے محسوس ھوا کہ غصہ نہیں آیا..آج میں آپ کا بتایا ھوا دوسرا سبق کہ “غصہ نہ کرو” بلکل سیکھ لیا ھے.. آج اللہ کے فضل سے مجھے مکمل سبق یاد ھوگیا ھـے !!!

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…