دنیا کا ارب پتی استاد جسکی آمدن بڑے بڑے فلمی ستاروں زیادہ ہے

17  جنوری‬‮  2019

ٹیچنگ کے پروفیشن سے لوگ شاید لاکھوں نہیں کماسکتے لیکن جنوبی کوریا کا ایک استاد ایسا بھی ہے جس کی آمدنی بڑے بڑے فلمی ستاروں سے زیادہ ہے اور جو ہر ماہ کروڑوں روپے کماتا ہے۔ کیم کی ہون نامی یہ استاد ہر سال چالیس لاکھ ڈالر (40کروڑ روپے)سالانہ کماتا ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ وہ کس طرح یہ پیسے کماتا ہے،تو اس کا طریقہ بہت آسان ہے۔موصوف نے اپنے آن لائن لیکچرز، ٹیپ، سی ڈیز ریکارڈ کرواکر رکھی ہوئی ہیں اور زیادہ تر بچوں سے ان کے ذریعے رابطے میں رہتے ہوئے انہیں تعلیم کے زیور سے بہرور کرتا ہے۔یہ ایک طریقہ تعلیم hagwonsہے جس میں بچوں کو آن لائن تعلیم دی جاتی ہے۔ انٹرنیٹ کے تیزی سے فروغ کے بعد یہ طرز تعلیم جنوبی کوریا میں بہت تیزی سے مشہور ہوا ہے اور کیم ہون اس میں سب سے زیادہ کامیاب جارہا ہے۔جنوبی کوریا میں یہ طریقہ اس قدر مشہور ہے کہ ایک کمپنی Megastudyجو اس طرز سے فائدہ اٹھاتی ہے سٹاک ایکسچینج میں بھی رجسٹرڈ ہے۔ کیم ہون ہفتے میں 60گھنٹے کام کرتا ہے جس میں وہ انگریزی پڑھاتا ہے جبکہ پورے ہفتے میں وہ صرف تین گھنٹے لیکچر دیتا ہے۔اس کا زیادہ تر وقت بچوں کے مسائل سننے اور ان کا حل نکالنے میں لگتا ہے جبکہ ساتھ ساتھ وہ لیکچرز کی سی ڈیز وغیرہ بھی بناتا ہے تاکہ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ نہ رکے۔اس کے آن لائن لیکچرز کا ریٹ چار ڈالر فی گھنٹہ(چار سو روپے) ہے۔کتابیں اور ورک بک لکھ کر بھی اسے معقول آمدن مل جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف 2012ء میں جنوبی کوریا میں والدین نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے اس طریقہ پر 17ارب ڈالر خرچ کئے جبکہ امریکہ میں ہر سال بچوں کی گیمز پر 15ارب ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ طریقہ تعلیم ہے جس سے نا صرف ٹیچر اچھی رقم کماتے ہیں بلکہ اس سے بچوں کو کوالٹی تعلیم بھی ملتی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…