ایسا انوکھاگاﺅں جہاں صرف” پانی “کیلئے شادی کی جاتی ہے ‎

19  جنوری‬‮  2019

مغربی بھارت کے گاؤں ’ڈینگنمال‘ میں پانی کی شدید قلت ہے اور دیہاتیوں کو پانی کے لیے بہت دور جانا پڑتا ہے۔ اس گاؤں کے لوگ صرف پانی لانے کے لیے شادیاں کرتے ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشٹر کے گاؤں ڈینگنمال کے سکہارم بھگت نے پانی کی قلت کے مسئلے سے نمٹننے کا حل ایک ایسی بیوی کی صورت میں نکالا،

جس کا کام صرف پانی بھر کر لانا ہے۔ 66 سالہ بھگت کے مطابق اُس کی تین بیویاں ہیں، جن میں دو سے اُس نے صرف گھریلو کام کاج اور پانی لانے کے لیے شادی کی ہے۔ بھگت کے بقول ’’میری پہلی بیوی بچوں کے ساتھ مصروف ہوتی تھی۔ پھر میری دوسری بیوی بیمار ہو گئی اور پانی لانے کے قابل نہیں رہی تو پھر میں نے تیسری شادی کر لی۔‘‘ڈینگنمال میں خشک سالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں پانی کا ایک بھی نلکا موجود نہیں ہے۔ گاؤں والوں کا پانی تک رسائی کا واحد ذریعہ قریبی پہاڑوں میں موجود دو کنوئیں ہیں۔ ان کنوؤں پر لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے اور پانی لانے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔بھگت کے بقول ’’مجھے پانی لانے کے لیے کوئی چاہیے تھا اور اسی لیے میں نے دوبارہ شادی کی۔‘‘ صرف بھگت ہی نہیں ہے بلکہ گاؤں کے دیگر مردوں نے بھی صرف اسی مقصد کے لیے شادیاں کی ہوئی ہیں۔ ڈینگنمال کے زیادہ تر مرد کھیتوں میں مزدوری کرتے ہیں اور ان کی آمدنی بہت ہی کم ہے۔گاؤں کے ایک شخص نے بتایا کہ پانی کے لیے شادی کرنا کئی برسوں سے ایک رواج بن گیا ہے۔ بھارت میں ایک وقت میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنا غیر قانونی ہے لیکن اس گاؤں میں یہ عام سی بات ہے۔ بھگت اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتا ہے لیکن اِن کے کمرے الگ الگ ہیں۔ اُس کی پہلی بیوی کے مطابق وہ تینوں بہنوں کی طرح ہیں۔

’’ کبھی کبھار ہمارے درمیان مسائل بھی ہوتے ہیں، جنہیں ہم خود ہی حل کر لیتے ہیں۔‘‘بھگت اور اُس کے خاندان والے بھارت کے اُن لاکھوں شہریوں میں سے ہیں، جو صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں۔ اِس کے علاوہ ریاست مہاراشٹر کے کئی علاقے گزشتہ کئی برسوں سے خشک سالی کا بھی شکار ہے۔ بھارت کی تیسری بڑی ریاست مہاراشٹر کی حکومت کے مطابق ہر سال ریاست کے انیس ہزار شہریوں کی پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیں ہوتی۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اِس سال خشک سالی میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ مون سون کے دوران نسبتاً کم بارشوں کی امید ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…