گیراج سے 55ارب ڈالر تک ‘ گوگل کی کامیابی داستان

19  مئی‬‮  2016

فورچون: آج ہزاروں افرادگوگل میں ملازمت کرتے ہیں‘ کیا ان کے سامنے بھی آپ کا مشن واضح ہے؟
لیری پیج:ستمبر1998ء میں جب گوگل کا آغاز ہوا تو ہمارا مشن یہی تھا کہ بکھری ہوئی عالمی معلومات منظم کر دی جائیں۔ مجھے یاد ہے‘ اس زمانے میں کمپنی میں قریباً 100 افراد ملازم تھے۔ میرے دوست مجھے کہتے ’’تمہارے ہاں 100 لوگ ملازم ہیں‘ یہ بہت بڑی تعداد ہے لیکن تم مزید کارکن کیوں چاہتے ہو؟‘‘۔ میں انھیں بتاتا کہ ہم کسی ایک ملک نہیں پوری دنیا کی معلومات منظم کر رہے ہیں‘ لہٰذا ہمیں بہت سارے ساتھی درکار ہیں۔ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم نے جو منصوبہ بندی کی تھی‘ وہ کامیاب ہوئی۔ ہمارے کام نے پوری دنیا پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ لیکن یہ کامیابی پانے کی خاطر ہمیں زبردست محنت و مشقت کرنا پڑی۔میں سمجھتا ہوں کہ گوگل کا کام ابھی ختم نہیں ہونے والا کیونکہ دنیا میں بے شمار مسائل ہیں۔ ہمارے جتنے وسائل ہیں‘ ان کی حد میں رہتے ہوئے ہم مسائل حل کرنے کی اپنی سعی کرتے رہیں گے۔
فورچون: آپ گوگل کے ماحول کو کس طرح بیان کریں گے؟
لیری پیج: میرے دادا کاریں بنانے والے ایک کارخانے میں کام کرتے تھے۔ انھوں نے ایک ہتھیار تیار کیا تھا تاکہ وہ کارخانے میں خود کو مالکان اور غنڈہ گرد عناصر سے محفوط رکھ سکیں۔ وہ ہتھیار آج بھی میرے پاس محفوظ ہے۔ یہ لوہے کا ڈنڈا ہے جس کے سرے پر فولادی گولا نصب ہے۔ گویا اس زمانے میں کمپنیوں کے ملازمین کو اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار رکھنے پڑتے تھے۔ اس لحاظ سے آج کمپنیوں کے ماحول میں انقلابی تبدیلی آ چکی۔ بحیثیت لیڈر میری ذمے داری یہ ہے کہ گوگل میں ہر کسی کو ترقی و کام کے عظیم مواقع ملیں۔ ہر کارکن کو محسوس ہو کہ وہ اپنے کام سے بامعنی اثرات مرتب کر رہا ہے اور یہ کہ اس کی کوششوں سے معاشرے میں نیکی و خیر جنم لے رہے ہیں۔
فورچون: گوگل میں ملازمین کو کئی سہولیات میسر ہیں مثلاً مفت کھانا‘ مساج مراکز وغیرہ۔ آپ کے نزدیک ملازمین کو ملنے والی سہولیات کتنی اہم ہیں؟
لیری پیج: یہ سہولیات کسی ایک فرد کو مدنظر رکھ کر سامنے نہیں آئیں۔ یہ نہایت ضروری ہے کہ کمپنی ایک خاندان میں ڈھل جائے‘ لوگ یہ محسوس کریں کہ وہ کمپنی میں حصے دار ہیں اور یہ کہ وہاں انھیں بالکل خاندان جیسا ماحول میسر ہے۔ دراصل ملازمین کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے تو پیداوار بڑھتی اور ترقی ہوتی ہے۔ اب وہ زمانہ نہیں رہا کہ دیکھا جائے‘ کارکن کتنے گھنٹے کام کرتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ کام کتنا کر رہا ہے اور آیا وہ معیاری ہے؟گوگل میں ہم ایسے طریقوں کی تلاش میں رہتے ہیں جن کے ذریعے ملازمین اور مالکوں کے مابین تعلقات خوشگوار ہو سکیں تاکہ کام بہترین طور پر انجام پائے۔ اسی لیے ساتھیوں کی صحت پر بھی ہماری توجہ ہے۔ ہماری سعی ہے کہ وہ ہمیشہ تندرست رہیں اوربری عادات مثلاً سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پالیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر کمپنیوں کی نسبت ہمارے طبی اخراجات کم ہیں۔ پھر ہمارے لوگ زیادہ خوش اور سودمند ہیں۔
فورچون: آپ ان اقدامات کا ذکر کر سکتے ہیں جو ملازمین کی صحت بہتر کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں؟
لیری پیج: دیگر بڑی کمپنیوں کے ملازمین تندرست رہنے کی خاطر عموماً بڑے جمنازیم جاتے ہیں لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ ملازمین وہ جمنازیم پسند کرتے ہیں جو قریب ہو‘ چاہے وہ چھوٹا ہی ہو۔ وجہ یہ ہے کہ دفتر سے نکل کر کار پر جمنازیم جانا اور پھر پارکنگ و دیگر بکھیڑوں سے نبردآزما ہونے میں بہت سا وقت و توانائی ضائع ہوتی ہے۔ اسی لیے ہم نے تمام بڑے دفاتر میں چھوٹے جمنازیم بنا دیے۔ مزیدبراں ہمارے ہر دفتر میں ایک ڈاکٹر بیٹھتا ہے۔ ہم ساتھیوں کو مزید طبی سہولیات دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند رہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…