پاکستانی ناول نگار کمیلا شمسی امریکی انعام کیلئے شارٹ لسٹ

10  اپریل‬‮  2015

نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستانی ناول نگار کمیلا شمسی اپنے ناول ”اے گاڈ اِن ایوری سٹون” کے لیے 2015 کے بیلیز ویمن پرائز فار فکشن کے لئے شارٹ لسٹ کر لی گئی ہیں۔ بیلیز ویمن پرائز امریکا کا واحد سالانہ بک ایوارڈ ہے جو خواتین مصنفین کو دیا جاتا ہے اور اس سال اس کی ویب سائٹ پر چھ کتابیں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں جن میں پاکستانی ناول نگار کمیلا شمسی کا ناول بھی شامل ہے۔ 2014 میں شائع ہونے والا ان کا ناول ”اے گاڈ ان ایوری سٹون” ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ ترکی میں آثار قدیمہ کی تلاش کا کام کرتی ہے جہاں اسے اپنے ایک ساتھی ماہر آثار قدیمہ سے محبت ہو جاتی ہے اور وہ اس کے ساتھ ایک مشن پر روانہ ہوتی ہے لیکن یورپ میں پہلی جنگ عظیم شروع ہو جاتی ہے

مزید پڑھئے:بیکری مزدور کی بیٹی بنی پائلٹ‎

اور اس کے دوست ہی اس کی قوم کے دشمن بن جاتے ہیں۔ بعد ازاں یہ لڑکی پشاور کے سفر پر بھی روانہ ہوتی ہے۔ ناقدین کی جانب سے بھی اس ناول کو خاصا سراہا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمسی نے ایوارڈ میں نامزدگی کی تصدیق بھی کی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اس سال بیس میں سے چھ ناولوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن میں سے پانچ خواتین رائٹرز اس ایوارڈ کے لیے پہلے بھی نامزد ہو چکی ہیں۔ ان شارٹ لسٹ ناولز میں آؤٹ لائن، دا بیز، ہاؤ ٹو بی بوتھ، اسپول آف بلیو تھریڈ اینڈ سارہ واٹرز، اور دا پئینگ گیسٹ شامل ہیں۔ ایوارڈ کے جج شامی چکرابرتی کا کہنا تھا کہ یہ تمام ناولز بہت ہی بہترین ہیں اور برسوں تک لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھیں گے۔ یاد رہے کہ اس ایوارڈ کی فاتح کا اعلان 3 جون کو ایک تقریب کے دوران کیا جائے گا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…