بیکری مزدور کی بیٹی بنی پائلٹ‎

16  مارچ‬‮  2015

اس عمر کی لڑکیا ں ڈاکٹر یا انجینئر بننے کا خواب دیکھتی ہیں۔ مگر وہ ان سے ہٹ کر تھی وہ ان سے کچھ الگ بن کر دکھانا چاہتی تھی اس کا خواب الگ تھا۔ اخباری اطلاع کے مطابق آج وہ ہندوستان کی ان مٹھی بھر مسلم لڑکیوں میں سے ایک ہے جس کے پاس کمرشل پائلٹ کا لائسنس ہے۔ ایک عام سے گھرانے سے آنے والی سید صلوی فاطمہ کے والد بیکری میں کام کرتے ہیں ۔ فاطمہ حیدر ااباد میں ایک غریب بستی کی رہنے والی ہے۔ وہ ایک ایسی لڑکی کے روپ میں سامنے آئی ہے جس جہاز اڑانے کا لائسنس ملا ہے ۔ پہلا مرحلہ پورا کرنے کے بعد اب وہ دوسرے مرحلے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ وہ مسافروں کے جیٹ طیارے کے لیے حاصل کرے گی ۔ فاطمہ نے حیدر آباد کے ملک پیٹھ میں قائم آئبز اسکول سے پڑھائی کی ہے ۔ 2007ء میں وہ اندھرا پردیش کی اڑان اکیڈمی میں داخلہ لیا۔ فاطمہ نے پہلا مرحلہ پورا کر لیا اس نے سیسنا 152اور 172جیسے جہازوں کو دو سو گھنٹوں تک اور سلو فلائٹ کو 123گھنٹے تک اڑایا ۔ فاطمہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر مواقع ملیں تو مسلم لڑکیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اس نے ایک بات اور یہ ثابت کی ہے بغیر تعلیم کے زندگی میں آگے بڑھنامشکل ہے اگر آپ کے پاس تعلیم ہے تو کوئی بھی آپ کا راستہ نہیں روک سکتا۔ آج کل کا دور مقابلے کا ہے ۔ انسان پیدا ہونے سے لے کر مرنے دم تک طالب علم ہی رہتا ہے۔ تعلیم کا سفر زندگی بھر جاری رہتا ہے ۔ تعلیم کو اگر ہم نے اپنا مقصد بنا لیا تو منز ل آج نہیں تو کل ضرور ملے گی ۔ جس حوصلے کی ضرورت ہے ہمت کی ضرورت ہے



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…