بلیک واٹر کے 4 اہلکاروں کو سزا

14  اپریل‬‮  2015

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی عدالت نے 14 عراقی شہریوں کے قتل میں ملوث بلیک واٹر کے سابق ایک اہلکار کو عمر قید اور 3 کو 10,10 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں 14 شہریوں کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے طویل سماعت کے بعد مقدمے میں نامزد امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے 4 سابق اہلکاروں میں سے نیکولس سلیٹن کو ارادی طور پر شہریوں کو قتل کرنے کے جرم میں عمرقید جب کہ ڈسٹن ہیرڈ، ایون لیبرٹی اور پال سلاو کو 10،10 سال قید کا حکم سنایا۔ سماعت کے دوران سابق اہلکاروں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی جائے کیوں کہ متاثرہ افراد گواہان پر اثرانداز ہورہے ہیں تاہم عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ مجرموں کی سزا میں مزید تاخیر کی کوئی ضرورت نہیں جب کہ اس سے قبل وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا تھا کہ بلیک واٹر کے اہلکاروں نے اپنے تحفظ میں شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں تاہم عدالت نے اسے ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔ واضح رہے کہ بدنام زمانہ امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے 4 سابق اہلکاروں نے 2007 میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں قافلے کی صورت میں جاتے ہوئے فائرنگ کرکے 14 شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مزید پڑھئے:پیرو: آتش فشاں نے ایک بار پھر راکھ اور دھواں آ گلنا شروع کر دیا

 



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…