مشرق وسطی کی خواتین رہنمائوں کا سفارتکاری کیلئے تاریخی معاہدہ

11  جون‬‮  2023

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور اسرائیل کی چار خواتین سیاسی رہنماں نے سارہ اور ہاجرہ نامی تاریخی معاہدہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ سفارتکاری میں خواتین کے کردار میں اضافے اور مشرق وسطی میں خواتین کے حقوق سے منسلک مسائل کے حل کیلئے کیا گیا ہے۔

معاہدہ کروانے میں یونیسکو کی عہدیدار ڈاکٹر گوئیلا کلارا نے اہم کردار ادا کیا۔سارہ اور ہاجرہ معاہدے کو 2020 میں ابراہیم معاہدوں کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے جس میں یو اے ای اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات شروع کیے تھے۔سارہ اور ہاجرہ معاہدے کو حضرت ابراہیم کی ازواج حضرت سارہ اور حضرت ہاجرہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر گوئیلا کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ خواتین سفارتکاری میں خود کو رول ماڈل بنائیں اور مشرق وسطی میں خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کریں۔معاہدوں میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی عفرہ الحمیلی نے کی، بحرین سے نینسی خدوری، مراکش سے ماریہ بیلافیا اور اسرائیل سے روتھ ویسرمین شامل تھیں۔سارہ اور ہاجرہ معاہدے سفارتکاری میں صنفی برابری کی طرف اہم قدم ہیں۔ان معاہدوں سے امن قائم کرنے اور معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کے کردار کی اہمیت معلوم ہوتی ہے، بالخصوص اس خطے میں کہ جہاں تاریخی اعتبار سے مردوں کی حکمرانی رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…