پی سی بی نے احمد آباد میں ورلڈ کپ میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کردیا

8  جون‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں پی سی بی کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو واضح کردیا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کے دوران بھارتی شہر احمد آباد میں کوئی میچ نہیں کھیلے گا سوائے فائنل میچ کے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نجم سیٹھی نے بارکلے اور ایلارڈائس کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ اس کے میچ احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں تاہم اگر ہمیں کوئی فائنل میچ وہاں کھیلنا پڑے تو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔انہوں نے آئی سی سی سے کہا کہ اگر قومی ٹیم کو حکومت سے اکتوبر اور نومبر میں شیڈول عالمی ایونٹ کے لیے بھارت جانے کی اجازت مل جاتی ہے تو پھر پاکستان کے میچز کو چنئی، بنگلورو اور کولکتہ میں شیڈول کیا جائے۔آئی سی سی کے سربراہان نے گزشتہ ہفتے نجم سیٹھی سے لاہور میں ملاقات کی تھی۔رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا ( بی سی سی آئی )پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں شیڈول کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب بھارت کی طرف سے ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد اس بات کے امکانات ہیں کہ پاکستان بھی 50اوور کے فارمیٹ کا میگا ایونٹ کھیلنے کے لیے پڑوسی ملک نہ جائے۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت کی شرکت کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…