ٹی وی چینلز کو پیمرا نے اہم ہدایات جاری کر دیں

15  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ہدایت کی ہے کہ ٹی وی چینلز کسی بھی ریاستی ادارے کے خلاف مواد نشر نہ کرنے کو یقینی بنائیں۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار اور تقریر ہر شہری کا بنیادی حق ہے تاہم یہ آزادی قانون کے تحت کچھ مناسب پابندیوں سے مشروط ہے، ریاستی اداروں کیخلاف مواد نشر کرنا پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پیمرا ضابطہ اخلاق 2015 کے تحت ٹی وی چینلز مسلح افواج اور عدلیہ کے خلاف مواد نشر نہیں کرسکتے، ٹی وی چینلز پیمرا قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور کسی ریاستی ادارے کے خلاف مواد نشر نہ کرنے کو یقینی بنائیں۔پیمرا نے ہدایت کی کہ ٹی وی چینلز اپنے ایڈیٹوریل بورڈ کوپیمرا قوانین پر عمل درآمد کرانیکا پابند بنائیں، ٹی وی چینلز ایسی کسی صورتحال میں ٹائم ڈیلے میکینزم کو موثر انداز میں استعمال کریں، ٹی وی چینلز پیمرا ضابطہ اخلاق 2015 کی شق 17 کے مطابق غیر جانبدار اور آزاد ایڈیٹوریل بورڈ بنائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…