ملک میں کنڈے کے ذریعہ ایک برس میں 230 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی،تہلکہ خیز انکشاف

8  مئی‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2022 تک گردشی قرضوں کا بوجھ 2536 ارب روپے ہوگیا۔ پاکستان کا حالیہ برس میں گردشی قرضہ 343 ارب روپے رہا۔وزارت توانائی نے پیر کو ایوان کو بتایا کہ ایک سال میں ملک میں کنڈے کے ذریعے 230 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی اور بجلی کے لائن لاسز 113 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ دسمبر 2022 تک گردشی قرضوں کا بوجھ 2536 ارب روپے ہوگیا۔ پاکستان کا حالیہ برس میں گردشی قرضہ 343 ارب روپے رہا۔تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں ملک میں کنڈے کے ذریعے 230 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی اور بجلی کے لائن لاسز 113ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔وفاقی وزیر خرم دستگیر نے بتایا کہ ہائی لاسز والے فیڈرز کی نجکاری کی جائے گی،

اس کے علاوہ صوبوں میں گیس منصوبوں کی تفصیلات بھی قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔وزارت توانائی نے بتایا کہ پنجاب میں 43 ارب 22 کروڑ مالیت کی 228 گیس اسکیمیں دی گئیں، خیبر پختونخوا کو 29 ارب 49 کروڑ مالیت کی 150 گیس اسکیمیں دی گئیں، سندھ کو 3 ارب 18 کروڑ مالیت کی 175 گیس اسکیمیں دی گئیں۔ وزارت توانائی نے بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران بلوچستان کو کوئی نیا گیس منصوبہ نہیں ملا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…