خواجہ آصف نے نواز شریف اور شہباز شریف کا اصل چہرہ قوم کے سامنے پیش کر دیا، چودھری پرویز الٰہی

3  مئی‬‮  2023

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی اینٹی کرپشن گجرات کے جج رانا محمد سلیم کی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے گوجرانوالہ اور گجرات کے دونوں مقدمات میں ان کی 23 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور گرفتاری سے روک دیا ہے۔

بعد ازاں چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالتوں کا دل سے احترام کرتے ہیں، حکومتی ایوانوں میں سمجھا جاتا ہے کہ ان کو ورغلا کر مذاکرات کرو اور نتقام کا نشانہ بھی بناؤ، نواز شریف اور شہباز شریف کے سابق کردار کو دیکھتے ہوئے کہہ سکتے ہیں کہ یہ منافقو ں کا ٹولہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی سراسر جھوٹ کی بنیادوں والا وزیراعلیٰ ہے، انشاء اللہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آ رہا ہے پھر سب ٹھیک ہو جائے گا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہماری قیادت کو سب پتہ ہیکہ یہ حکمران ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف چھاپے مارتے ہیں لیکن اب ایسے نہیں چلے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف اور شہباز شریف کا اصل چہرہ قوم کی سامنے پیش کر دیا ہے، یہ حکومت بھی کر رہے ہیں اور اپوزیشن بھی، معزز ججوں کے حوالے سے اور خاص کر موجودہ ججوں کے حوالے سے یہ کیا سمجھتے ہیں اب قوم نے جان لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ نے ہی ان کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب کئے ہیں، یہ ہر معاملے میں جھوٹ بولتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…