سپریم کورٹ پر دبائو ڈالنا، اس کے فیصلوں کو نہ ماننا سیاسی موت کو دعوت دینے کے برابر ہے ، شیخ رشید

27  اپریل‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپیکر کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خودمختاری پر حملہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ پر دبائو ڈالنا، اس کے فیصلوں کو نہ ماننا سیاسی موت کو دعوت دینے کے برابر ہے۔

قانون پارلیمنٹ کا کام ہے اور اس کی تشریح سپریم کورٹ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں 90دن کے اندر الیکشن لازمی ہیں، من پسند جج اور من پسند کے فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں ، نہ آئی ایم ایف،نہ الیکشن ،نہ عدلیہ اورنہ آئین کا احترام ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو بحال بھی کیا تھا اور گھر بھی بھیجا تھا، پوری دنیا میں سپریم کورٹ کو مقام حاصل ہے لیکن پاکستان میں اس کی توہین کی جارہی ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، آج جنگل کے قانون کا یا قانون کی بالادستی کا فیصلہ ہوجائے گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ تمام ریاستی ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں، غریب مہنگائی، بیروزگاری سے مررہا ہے اور حکمران نیروکی بانسری بجارہیہیں ، استحقاق کمیٹی میں ججوں کو بلانے کی بات کرنا ٹکرا کی علامت ہے، میرے نزدیک اس کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے۔ان کاکہنا تھا کہ حکومت انتخابات کے لیے 21ارب دینے کی پابند ہے، پارلیمنٹ کٹوتی یا انکار نہیں کرسکتی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…