پی ٹی آئی نے گورنر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

26  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔پی ٹی آئی نے گورنر خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کیلئے معظم بٹ ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں صدر پاکستان، وفاقی حکومت، گورنر خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ آئین پاکستان کے مطابق گورنر نگران حکومت کے قیام کے بعد الیکشن تاریخ دینے کا پابند ہوتا ہے مگر گورنر نے 90 روز گزرنے کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہ دے کر اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی لہٰذا انھیں عہدے سے ہٹایا جائے اور انکے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے اور صدر پاکستان قائم قام گورنر نامزد کریں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نگران حکومت کے 90 دن مدت ختم ہونے کے باوجود نگران وزرا اپنے دفاتر خالی نہیں کر رہے جنہیں عدالت خالی کرنے کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…