محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی،ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

26  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ محکمہ موسمیات نے 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران میں ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی،ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے،تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،صوبوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ان تدابیر میں نالوں کی صفائی، بجلی کے کھمبوں کی مضبوطی اور مقامی سیلاب کی صورت میں سڑکوں تک رسائی شامل ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ خاص طور پر جہاں 2022 کے سیلاب کے بعد مرمت کا کام ابھی بھی جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بارشوں کے دوران خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ موسلا دھار بارشوں سے مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 04 مئی اور بلوچستان کے کچھ حصوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے 02 مئی تک سیلاب آسکتا ہے،اس عرصے کے دوراں سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس دوراں کشمیر سے کراچی تک غیر مستحکم موسمی نظام اور شہری سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، ماہی گیروں کو سمندروں میں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کسان حضرات بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی معاملات ترتیب دیں۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی نے کہا ہے کہ مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونگی جو مئی کے پہلے ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں میں برقرار رہ سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 29 اپریل تک لاہور، اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 27 اپریل سے 3 مئی تک ملتان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 اپریل سے 05 مئی تک اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ موسلادھار بارشوں سے ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں 28 اپریل سے 2 مئی تک طغیانی کا خطرہ ہے اس ضمن میں ڈی جی خان ڈویژن سمیت پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ تیز ہواوؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان کا خطرہ ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے اور بارشوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاح اور مسافر حضرات بارش کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں تاکہ آپ کی مدد کو بروقت یقینی بنایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…