عدالت کی حکم عدولی ہوچکی ہے ،ایک دو روزمیں سزاکی سمت کاتعین ہوجائیگا’ شیخ رشید

19  اپریل‬‮  2023

حکومتی اتحادیوں کی حالیہ میٹنگ ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھی، پی ڈی ایم میں واضح پھوٹ پڑچکی

لاہور( این این آئی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب الیکشن ہوں گے یا توہین عدالت کافیصلہ آئے گا ،پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں،بالآخر عدلیہ کوآئینی فیصلوں کا احترام کروانا ہے اور ان کو یہ کام بخوبی آتاہے ،قومی اسمبلی تحلیل ہوگی توپھر ہی ایک دن میں الیکشن ہوں گے ،حکومت تاریخ دے کس دن اسمبلی تحلیل کرنی اورجنرل الیکشن کرانے ہیں۔ اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک سال گزرگیا آئی ایم ایف سے معاہدہ مکمل نہیںہوسکا،سماجی سیاسی اقتصادی اورعدالتی بحران اپنے فائنل رائونڈپرہے ،عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت اقتدار بچانے کے چکرمیں عوام اوردنیا دونوں سے تنہااور دور ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کی حالیہ میٹنگ ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھی، پی ڈی ایم میں واضح پھوٹ پڑچکی ہے ،عدالت کی حکم عدولی ہوچکی ہے ،ایک دو روزمیں سزاکی سمت کاتعین ہوجائے گا۔الیکشن نہیں کرانے تونگران حکومت نے گھرجاناہے ترقیاں تبادلے نہیں کرنے،پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ،باپ اپنے فیصلے پرپچھتارہی ہیں،اکثریتی پارٹیاں عوام کے دلوں سے اتر گئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…