میں کیوں نہ جاؤں؟ عمران خان میرے بچپن کا ساتھی ہے، 60سال سے ہمسائے ہیں،اعتزاز احسن

17  اپریل‬‮  2023

لاہور(این این آئی)سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان میرے بچپن کا ساتھی ہے، 60 سال سے ہمسائے ہیں، اپنے دوست پر گولی چلے اور میں نہ جاؤں؟،میں کسی ثاقب نثار کے پیچھے نہیں کھڑا، مجھ پر 10ہزار روپیہ جرمانہ کیا تھا، میں نے جدوجہد چیف جسٹس کیلئے کی افتخار چوہدری کیلئے نہیں،جنرل (ر) باجوہ کی

کسی اسٹوری کا مجھے پتہ نہیں، آصف زرداری مجھ سے ناراض نہیں ہیں۔یک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تاریخی طور پر کھڑی ہے اور میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں، ہمیں سپریم کورٹ کے اختیارات کی جدوجہد چلانی ہے، وکلا ء کو اٹھنا چاہیے جاگنا ہے،یہ ایشو سنجیدہ اور سنگین ہوگیا ہے، عدالت کے اندر اور باہر سے دراڑ ڈالی جا رہی ہے، وکلاء، جج اور سینئر وکلا کو سوچنا ہے کیا کریں؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک کے پیچھے تحریک انصاف سمیت ہر جماعت کا ہاتھ ہے، میرا خیال ہے معاملات بگڑیں گے۔اعتزاز احسن سے سوال کیا گیا کہ آصف زرداری نے کہا کہ وکلا تحریک میں اعتزاز احسن کسی اور کو رپورٹ کررہے تھے کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کیانی اٹھ کر ایم ایس کے دفتر گئے اور وہاں سے اعتزاز کو فون کیا، آصف زرداری نے کہا کیانی ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور انہیں کہا چوہدری افتخار کو بحال کردیں۔اس سوال پر کہ جنرل (ر) باجوہ نے ثاقب نثار کو کہہ کر بلاول کا نام نکلوایا، اعتزاز احسن نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں، جنرل (ر) باجوہ کی کسی اسٹوری کا مجھے پتہ نہیں، آصف زرداری مجھ سے ناراض نہیں ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میں کسی اور کو رپورٹنگ پر نہیں تھا جب آصف زرداری صدر تھے، تحریک کے دوران دس بارہ بار ملا انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…