قومی اسمبلی نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو فنڈز کا اجراء مسترد کر دیا

17  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق 21 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے ضمنی گرانٹ منظور کرنے کی تحریک مسترد کر دی۔ پیر کو اجلاس کے دور ان وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختون میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے قائمہ کمیٹی خزانہ

کا خصوصی اجلاس ہوا،اس ایوان سے مقدس اور آئین سے مقدس کوئی کتاب نہیں ہے،اس ایوان کا اختیار ہے وہ اخراجات کی منظوری دے،اس حوالے سے ایک تحریک جمع کرائی گئی ہے اس کو پیش کرنے دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ جاری اجلاس تعزیتی ریفرنس ہے اس لئے اس اجلاس کو ملتوی کرکے پانچ منٹ بعد نیا اجلاس شروع کردیں،سپیکر قومی اسمبلی نے تعزیتی ریفرنس بارے جاری اجلاس کو 15 منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ وقفہ کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا توخواجہ آصف نے کہاکہمیڈیا پر یہ بات آ رہی ہے کہ پچھلی حکومت کو کرونا کے دوران پاکستان کو آسان شرائط پر 3ارب ڈالرز قرض ملا تھا،یہ رقم پچھلی حکومت نے اپنے چہیتوں کو قرض پر دیدی،تین ارب ڈالرز اگر درست ہیں تو اس کی تفصیلات قائمہ کمیٹی خزانہ کو دی جائیں،باہر سے اس قرضے سے جو مشینری منگوائی گئی ہے وہ چھڑوائی بھی نہیں گئی۔ انہوں نے کہاکہ تین ارب ڈالرز پی ٹی آئی حکومت نے قرض کے نام پر بانٹا ہوا ہے،ان تمام لوگوں کی تفصیل دی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ایوان کا حق ہے کہ اس کی تفصیلات لی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ سپیکر نے کہاکہ یہ معاملہ خزانہ کمیٹی کو بھجوایا جاتا ہے، ایوان کو اس کی رپورٹ فراہم کی جائے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ اجلاس کے دور ان انتخابات کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو 21 ارب روپے جاری کرنے کے حکم کے معاملے پر قائمہ کمیٹی خزانہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

رپورٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ قیصر احمد شیخ نے پیش کی۔ اجلاس کے دور ان قومی اسمبلی نے پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے رپورٹ منظور کرنے کی تحریک پیش کی تھی،قائمہ کمیٹی نے قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز جاری نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ازخود نوٹس سے شروع ہونے والے مقدمے میں دو جج صاحبان الگ ہو گئے،چار جج صاحبان نے پٹیشن مسترد کر دی۔ انہوں نے کہاکہ اتنی معاشی مشکلات کے باوجود کسی ایک شخص کو خوش کرنے کیلئے الیکشن کروانے کا فیصلہ دیا گیا،اس ایوان نے پورے ملک میں ایک ہی روز الیکشن کروانے کی قرارداد منظور کی،سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک سے کنسولیڈڈیٹڈ فنڈ سے رقم نکالنے کا حکم دیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے معاملہ پر غور کیا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ اور قائمہ کمیٹی نے معاملہ اس ایوان کو بھیج دیا کیونکہ یہ اختیار اس ایوان کا ہے۔ایوان میں 21 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کے حوالہ سے تحریک پیش کی گئی،ایوان نے تحریک کو کثرت رائے سے مسترد کر دیا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس  منگل کی دوپہر بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو انتخابات کے لیے 21 ارب روپے فنڈز جاری کرنے کے حکم کا معاملہ منظوری کے لیے قومی اسمبلی کو بھجوایا

جبکہ اس سے قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بھی فنڈز جاری کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں منعقد ہوا جہاں کابینہ نے الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کا معاملہ پارلیمان میں پیش کرنے کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے انتخابات کے لیے فنڈز جاری کرنے سے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے الیکشن فنڈز کا اجراء پارلیمان کی منظوری سے مشروط کردیا تھا۔اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا جس کی سمری پارلیمان سے منظوری کے لیے لائی گئی تھی جو پارلیمان کو ریفر کی گئی ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ فنڈز جاری کرنا اسٹیٹ بینک کا کام نہیں اور رقم جاری کرنا وزارت خزانہ اور قومی اسمبلی کا استحقاق ہے اور عدالت نے بھی یہی کہا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…