کامران ٹیسوری، حافظ نعیم کی پکوڑے تلنے اور مہندی لگانے پر دلچسپ گفتگو

14  اپریل‬‮  2023

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں کے درمیان پکوڑے تلنے اور مہندی لگانے پر دلچسپ گفتگو ہوئی۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم نے ایجنڈے میں پکوڑا اور مہندی پر بھی گفتگو کی ہے، چاند رات کو ہم نے ماں بہنوں کیلئے مہندی کا انتظام کیا ہے،

حافظ صاحب چاند رات کو آئیں ہم مل کر اپنی ماں اور بہنوں کا استقبال کریں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ میں نے حافظ صاحب سے پوچھا ہے ہماری بہن اور آپ کی بیگم صاحبہ کو مہندی لگانے پر اعتراض تو نہیں ہوگا، جس پر حافظ نعیم نے کہا کہ اعتراض تو بالکل نہیں ہوگا لیکن پیروں میں نہیں ہاتھوں میں لگائیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ پکوڑوں کی بات بھی کلیئر ہوگئی ہے، حافظ صاحب نے کہا مجھے پتا چلا ہے کہ کڑاہی آپ کی اپنی ہے، ٹھیک ہے آپ اس میں پکوڑے تلیں، مجھیکوئی اعتراض نہیں، حافظ نعیم کو افطار کی دعوت دے رہا ہوں۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ جس دن حافظ صاحب آئیں گے ہم ان سے کہیں گے آئیں مل کر عوام کیلئے پکوڑے تلیں، ہم ایک ہی کڑاہی میں ایک ہی چمچ سے سارے انہماک سے پکوڑے بنائیں، عوام اس پر دعا بھی دیں گے اور خوش بھی ہوں گے۔جواب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اچھی بات ہے لیکن میں چاہتا ہوں ہم شہر کو بنا دیں، پکوڑے تو سب لوگ خود ہی اپنے اپنے تل لیں گے، مہندی لگانے اور پکوڑے تلنے پر اعتراض نہیں، بس ترجیحات کی بات ہے، مہندی ہماری بہنوں کے پیروں میں لگا دیں مردوں کے پیروں میں نہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کے الیکٹرک کا مسئلہ بھی حل کریں۔گورنر سندھ نے کہا کہ کیالیکٹرک کے لائسنس کے رینیو ہونے میں رکاوٹ میں ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…