بلاول بھٹو نے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے اہم قدم اٹھا لیا

13  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی اراکین کی کمیٹی بنادی،پاکستان پیپلزپارٹی کی کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں سے تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے حوالے سے بات کرے گی۔

تمام سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ پر اتفاق رائے کے لئے پی پی پی کمیٹی میں یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ تخت لاہور کیلئے وفاق کو تختہ مشق بنانے کے مضر اثرات مرتب ہوں گے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پنجاب اسمبلی ایک شخص کی جھوٹی انا کیلئے توڑی گئی تھی، پنجاب اسمبلی کو اپنا مینڈیٹ پورا نہ کرنے دینا غیر جمہوری عمل تھا۔ شازیہ مری نے کہاکہ صرف پنجاب میں وقت سے قبل انتخابات ملک کی وحدت کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب میں انتخابات میں شکست کے بعد عمران نیازی نتائج تسلیم نہیں کرینگے، عمران نیازی کیلئے غیرملکیوں کی تڑپ بھی سوالیہ نشان ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ اتحادی حکومت عمران نیازی کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں صاف کر رہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…