ملک بھر میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا،دو خواتین کا انتقال،18 کی حالت تشویشناک

12  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 2 خواتین انتقال کرگئیں، ملک بھر میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 881ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 40افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 18مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جاری رپورٹ کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں

کے دوران 70ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 17مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 2 خواتین انتقال کرگئیں، مرنے والی خواتین کا تعلق ضلع شرقی سے ہے، جن کی عمریں بالترتیب 65اور 73سال ہیں۔رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل 4مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ماہرین کے مطابق ٹیسٹ کم ہونے کی وجہ سے مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ آرہی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صرف 70 ٹیسٹ کئے گئے جس کی وجہ سے مثبت کیسز کی شرح 24فیصد رہی۔محکمہ صحت نے شہریوں کو بھیڑ والی جگہوں پر جاتے ہوئے ماسک پہننے، کرونا وائرس سے بچا کیلئے بوسٹر ڈوز لگوانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔بدھ کو قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3ہزار 881ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 40افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1.03فیصد رہی، ملک بھر میں مجموعی طور پر 18مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔رپورٹ کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں 376افراد میں سے 14افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 3.72فیصد رہی، گلگت میں 129افراد کے ٹیسٹ ہوئے جن میں ایک مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.78فیصد رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں 354ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.28فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں 269ٹیسٹوں میں سے 2 ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 0.74 فیصد رہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…