سوئی ناردرن نے گیس بلوں میں اضافی رقم شامل کر دی

10  اپریل‬‮  2023

لاہور (این این آئی)سوئی ناردرن گیس نے بلوں میں اضافی رقم شامل کر دی، صارفین کو رواں ماہ 8 سے 115 فی صد تک بقایا جات ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جس صارف کا بل 500 تھا اسے 800 روپے اضافی رقم دینا ہوگی جبکہ جس کا سابقہ بل 1400 تھا اسے 3100 روپے بل دینا ہوگا، یہ اضافی رقم چار ماہ تک وصول کی جائے گی۔اضافی رقم گیس مہنگی خریدنے کے باعث وصول کی جائیگی، نئے ٹیرف میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی کیٹیگری متعارف کروا دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر سے فروری تک 0.9 ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کو رعایتی نرخوں پر گیس فراہم ہوگی۔سوئی ناردرن کا مؤقف ہے کہ نومبر تا فروری 0.9 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین سے اضافی رقم وصول کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس بلوں میں اضافہ صرف صاحب استطاعت صارفین کیلئے ہے۔دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے بھی کہہ دیا کہ گیس ٹیرف بڑھنے کے سبب اضافی بلز وصول کئے جا رہے ہیں، جنوری اور فروری کی واجب الادا رقم موجودہ اور اگلے ماہ وصول ہوگی۔
٭٭٭٭٭٭
(خبرنمبر42)……

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…