اب صرف چولہا جلانے کا بھی ہزاروں روپے بل دینا ہو گا، گیس بلوں میں اضافی رقم شامل کر دی گئی

8  اپریل‬‮  2023

لاہور (این این آئی)سوئی ناردرن گیس کا نیا ٹیرف یکم جنوری 2023 سے نافذکردیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق مختلف سلیبز پرٹیرف مرحلہ وار 8 سے 112 فیصد تک بڑھایا گیا ہے، گیس نرخوں میں بقایاجات وصولی کا اطلاق بھی رواں ماہ سے شروع ہوگیا ہے۔سوئی گیس حکام کے مطابق

بقایاجات کی رقم کے ساتھ بل گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کوبھجوائے جارہے ہیں جس صارف کابل 871 روپے تھا اب بقایاجات کے ساتھ 2 ہزار900 روپے ہوگیا۔سوئی گیس حکام کے مطابق نومبر سے فروری کے دوران گیس ہیٹر اور گیزر استعمال کرنے والے کئی گنا زائد بل دیں گے، نئے بلوں میں 4 اقساط کے بقایاجات بھی وصول کیے جائیں گے، اس کے علاوہ نئے گیس ٹیرف میں پروٹیکٹڈگھریلوصارفین کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بلوں میں اضافی رقم شامل کردی۔نیا ٹیرف یکم جنوری 2023 سے نافذ کردیا گیا، صارفین کو رواں ماہ 8 سے 115 فیصد تک بقایاجات ادا کرنا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق جس کا بل 500 روپے تھا اسے 800 روپے اضافی رقم دینا ہو گی جس کا پہلے بل 1400 تھا اسے 3100 روپے کا بل دینا ہو گا،اضافی رقم چار ماہ تک وصول کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…