پیٹرول پر سبسڈی آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی، مفتاح اسماعیل

7  اپریل‬‮  2023

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری اورسابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا پیٹرول پر سبسڈی آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کون ساملک پاکستان کوقرض دے رہاہے اب یہ تواللہ ہی جانتاہے، پاکستان میں یہ سال تبدیلی ہے،

الیکشن ہوں گے تو نئی حکومت آئے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام ہے، اسی لیے دوست ممالک اس کو بھی دیکھ رہے ہیں، میرے خیال سے آئی ایم ایف کی ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ گئے، سعودی عرب کی یقین دہانی کے باوجود 3،4 ارب ڈالر مزید چاہئیں، 3،4 ارب ڈالر ملنے کے بعد ہم آئی ایم ایف سے مزید بات کرسکیں گے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام جون میں ختم ہو رہا ہے ، آئی ایم ایف بھی سمجھتا ہے پاکستان کو پیسہ دینا انتہائی ضروری ہے، آئی ایم ایف ڈالر نہیں دے گا تو انہیں بھی پتہ ہیں پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جائے گا۔سابق وزیرخزانہ نے کہاکہ پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق حکومت نے جلدبازی کامظاہرہ کیاتھا، آئی ایم ایف نے پی ڈی ایل اورسیلزٹیکس سے متعلق بھی پوچھاکہ کیاہوگا، پیٹرول پرسبسڈی آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی، پیٹرول پر سبسڈی سے متعلق آئی ایم ایف کو سمجھانا ضروری ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کو ہم پر اعتماد نہیں تھا اسی لیے انہوں نے فوری قسط نہیں دی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے سابق وزیرخزانہ نے کہاکہ فل کورٹ بنتا تو میراخیال ہے کوئی جج 90 دن کی حد سے باہر نہ جاتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا ہے تو حکومت کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…