سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کے پروگرام میں عمران خان کے قتل کی سازش کا انکشاف

4  اپریل‬‮  2023

لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قتل کے منصوبے سامنے آنے پر شدید تشویش ہے ،سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے اس حوالے سے جو پروگرام کیاہے اس پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کی جائیں ، اگر یہ سازش ہے تو ملک کے ادارے اور ایجنسیاں اس کو بے نقاب کریں ، عمران خان قومی لیڈر ہے اوران پر حملے کا مطلب فیڈریشن پر حملہ ہے ۔

آئین و قانون کی بالا دستی کے بغیر 23کروڑ عوام کے ملک کا نظام نہیں چل سکتا، پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، اب تک جتنے بھی سرویز آئے ہیں اس میں عمران خان کی جماعت 80فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کر رہی ہے ،اگر امپورٹڈ ٹولے کی ناکامیوں کی نشاندہی کرو تو یہ ایسا کرنے والوں کے گھروں پر چھاپوں کی تعداد بڑھا دیتے ہیں ،ہم یقین دہانی کراتے ہیں جس طرح تم لوگوں نے ریاستی مشینری کے زور پر مظالم اور جبر کے پہاڑ توڑے ہم جواب میں ایسا نہیں کریں گے لیکن آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنے اور ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کے لئے قانون ضرور اپنا راستہ بنائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے عبوری ضمانت کے لئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمیں خوفزدہ اور ہراساں کرنے کے لئے ہمارے گھروں میں روزانہ چھاپے مارے جاتے ہیں ، سمن وصول کرانے کی آڑ میں بھی ہراساں کیا جاتا ہے اور جب ہم وصول کر لیتے ہیں تو گھر کے باہر کھڑے رہتے ہیں اور پوچھا جائے تو کہتے ہیں ہماری گاڑیاں خراب ہو گئی ہیں، وقت آئے گا آپ کے دماغ بھی درست کریں گے اور آپ کی گاڑیاں بھی درست کریں گے۔ ہم نے ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے جو جدوجہد شروع کی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ان شااللہ یہ ملک سسیلین مافیا ، فسطائیت زدہ ذہنیت اور حقیقی دہشتگردوں سے آزاد ہونے جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی تاریخ کی واحد اپوزیشن ہے جس کی خواتین پر بھی دہشتگردی کے بے شمار مقدمات قائم کئے گئے ہیں، ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں چاہے فرائنگ پین سے استری کرنے والی ہو یا خاندانی کنیزیں ہوں ہم ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج نہیں کرائیں گے لیکن آپ نے جس طرح توہین عدالت کی ہے ،بدمعاشوں کی طرح نظام کو للکارا ہے ۔

ملک و قوم کی دولت کو لوٹا ہے اس کا ضرور احتساب ہوگا ،آپ نے جاتی امراء اور لندن کے محلات میں چوری کی جو دولت اکٹھی کی ہوئی ہے اس کا اچھے سے بندوبست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزدلوں کا ٹولہ عمران خان کو کسی بھی میدان میں شکست نہیں دے سکا تو اب ان کے قتل کے مزید منصوبے بنائے گئے ہیں،سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے جو پروگرام کیاہے اس پر ہماری پارٹی کے سنگین خدشات ہیں اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں ۔

اگر یہ سازش ہے تو ملک کے ادارے اور ایجنسیاں اس کو بے نقاب کریں ، عمران خان قومی لیڈر ہے عمران خان پر حملے کا مطلب فیڈریشن پر حملہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوروں کے گلدستے پی ڈی ایم ٹولے کے پاکستان میں کوئی مفادات نہیں ، یہ بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں، ان کی دولت ڈالرز میں ہے ، نواز شریف نے عدالت سے کہا ہے کہ اگر آپ چوروں سے ملک کا قبضہ چھڑائو گے ،آزاد کرائو گے تو ڈالر 500روپے تک کر دیں گے ۔

میاں صاحب ہمیں پتہ ہے اسحاق ڈار آیا ہی آپ کی دولت کو چار چاند لگانے کے لئے ، یہ غریبوں کو موت دینے آیا ہے ، پاکستان میں کبھی رمضان آٹے کے لئے لائنیں نہیں لگیں ،درجنوں لوگوں کی جانیں گئیں ،ایک روز میں 12،12لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ نگران وزیر اطلاعات جھوٹ پر مبنی بیانات دیتا ہے کہ لوگ دل کے دورہ سے پڑنے سے مرے ہیں ،قوم آپ کا بھی محاسبہ کرے گی، آپ کا کائونٹ ڈائون شروع ہوگا اور نوے روز پورے ہونے کے بعد ہم کچھ نہیں دیکھیں گے ۔

آئین و قانون کی دھجیاں بکھیرنے والوں ،جنہوں نے ظل شاہ کو شہید کیا ، ہماری املاک کو نقصان پہنچایا ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ہمارے گھر چھاپے میں ایس پی نے قیادت کی ، ہمارے گھر پر کئی بار چھاپے مارے جا چکے ہیں، یہ جب آتے ہیں تو ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں ہوتی ۔ کمرہ عدالت میں جج صاحبہ نے پوچھا ہمارے اوپر کون سا کیس ہے ،ہم نے بتایا ہے کسی کیس کا کچھ پتہ نہیں چلتا ، ہم نے تین ،تین کیسز میں ضمانتیں کرائی ہوئی ہیں۔

پولیس کے تفتیشی نے کہا کہ یہ کسی کیس میں نامزد نہیں ہے تو پھرہمارے گھر میں تین بار چھاپہ کیوں مار ،دو بار سمن کیوں وصول کرائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے ،پہلی بار لاہور میں لوگ مسنگ پرسنز ہو رہے ہیںاو ر ایسا کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ، اس پر ریاست کو شرمندگی بھی نہیں ہوتی اور ڈھٹائی سے کہتے ہیں ہم آئین و قانون کے تحت کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج سے ایک سال پہلے آٹا 59روپے کلو تھا جو آج 15کروڑ لوگوں کے لئے 158روپے کر دیا گیا ، شہباز شریف نے جیسے پہلی دو سکیموں میں خزانے کو چونا لگایا مفت آٹا سکیم میں بھی خزانے کو 25ارب کا چونا لگانے جارہے ہیں ۔ میں نے ان کی کرپشن کی نشاندہی کی تو رات کو پولیس ہمارے گھر پہنچ گئی ، ہم جب ملک کے ڈیفالٹ کی بات کرتے ہیں ، مہنگائی، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی بات کرتے ہیں تو جواب میں یہ گھروں پر چھاپوں کی تعداد بڑھا دیتے ہیں ،لیکن آپ سن لیں23کروڑ لوگ ایک طرف کھڑے ہیں اور چند لوگ ایک طرف کھڑے ہیں چند لوگ زیادہ دیر عوام کو یر غمال نہیں بنا سکتے ۔

سارے سرویز کہہ رہے ہیں تحریک انصاف 80فیصد نشستوں پر جیت رہی ہے اور اگر آپ مسلط رہے تو یہ 90فیصد پر جائے گا ،پی ڈی ایم کی ساری قیادت اپنی نشستیں ہار رہی ہے ، اپنے ویزے تازہ کرا لو، آپ نے اس ملک کے ساتھ جو کچھ کر دیا ہے آپ اس ملک میں رہنے کے قابل نہیں رہے ملک آپ کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا، آپ کے بوجھ سے ملک کا تخت ٹوٹ گیا ہے ۔ کوشش کریں اور اس ملک میں بھاگ کر جائیں جہاں سے آپ کو ریڈ وارنٹ واپس نہ لا سکے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…