ایم کیو ایم سمیت سب پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو چکے ہیں،پرویز الٰہی کا بڑا دعویٰ

2  اپریل‬‮  2023

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب وپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سمیت سب پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو چکے ہیں، ایم کیوایم کے اندر یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو پی ڈی ایم سے اتحاد کا سیاسی طورپر بہت نقصان ہوا ہے، بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے میں بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں،عمران خان جلد تمام جماعتوں کا اجلاس بلا کر اگلا لائحہ عمل بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جیسے مفرور مجرم کی سربراہی میں حکومتی اجلاس قوم اور اداروں کے ساتھ سنگین مذاق ہے، نوازشریف تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کی ضمانت دی ان کے خلاف بھی کیس ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبات پر مبنی اعلامیہ سپریم کورٹ کے امور میں کھلی مداخلت ہے، حکومتی اعلامیے میں سپریم کورٹ کے خلاف دھمکی آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی ہے، پی ڈی ایم کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے، الیکشن رکوانے کیلئے آخری حربہ بھی ان شا اللہ ناکام ثابت ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…