کراچی سائٹ ایریا ہلاکتیں، فیکٹری مالک کے اہم انکشافات

2  اپریل‬‮  2023

کراچی(این این آئی)کراچی سائٹ ایریا کی فیکٹری میں بھگدڑ مچنے سے ہلاکتوں کا واقعہ پیش آنے کے بعد گرفتار فیکٹری مالک نے پولیس تفتیش میں اہم انکشافات کئے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایاکہ زکواة کی رقم کے لئے مستحقین کئی روز سے متاثرہ فیکٹری کے چکر لگارہے تھے، خواتین صبح سے شام تک رقم ملنے کی امید میں فیکٹری کے باہر بیٹھی رہتی تھیں۔تفتیشی ذرائع نے بتایاکہ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے خواتین کو خالی ہاتھ واپس بھیجا جارہا تھا، فیکٹری عملہ و سپروائزر مستحقین کو اگلے روز آنے کا کہتے تھے۔تفتیشی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ فیکٹری مالک نے زکواة کی مد میں ڈھائی لاکھ روپے تقسیم کرنا تھے، فیکٹری مالک ماضی میں بھی اس ہی طرز پر زکواة کی رقم تقسیم کرتے تھے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق فیکٹری مالک عبدالخالق نے یکم اپریل کو عمرے کی ادائیگی کے لئے روانہ ہونا تھا۔واضح رہے کہ کراچی سائٹ ایریا میں قائم نجی فیکٹری میں زکواة کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…