” ڈان نیوز کے بیوروچیف نے بتایا کہ نیا چیف جسٹس آئے گا اور وہ الیکشن 2 سال کیلئے ملتوی کر دے گا “ امریکی انسانی حقوق کی وکیل کا تہلکہ خیز دعویٰ

30  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک ) امریکی انسانی حقوق کی ایڈووکیٹ ” کیرین جودھا فشر“ نے واشنگٹن میں” ڈان نیوز” کے بیورو چیف کے ساتھ پاکستان میں انتخابات سے متعلق مبینہ منصوبہ بندی کے بارے میں ہونے والی گفتگو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے تہلکہ برپا کر دیا ، جس کی تصدیق” ڈان نیوز” کے

بیورو چیف نے میدان میں اترتے ہوئے خود ہی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کیرین فشر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”واشنگٹن ڈی سی میں” ڈان “کے بیورو چیف نے مجھے بڑے فخر سے بتایا کہ جلد ہی نیا چیف جسٹس آئے گا جو ستمبر میں انتخابات کم از کم 2سال مؤخر کرنے کی اجازت دے گا، میرے خیال میں یہی منصوبہ ہے ، شرمناک !“کیرین فشر کا پیغام دیکھ کر”ڈان نیوز” کے بیورو چیف انور اقبال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ ایک نجی گفتگو تھی جسے آپ نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی یہاں پر پوسٹ کر دیاہے اور جو آپ کو بہتر لگا آپ نے اسے نمایاں کر دیا ۔“فشر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”میں نے آپ کا نام کہیں بھی استعمال نہیں کیا ، آپ نے خود کیا ، جیسا آپ نے مجھے پیغام بھیجا میں نے ویسا ہی شیئر کر دیا، صحافیوں کے ساتھ ہونے والی تمام گفتگو کبھی نجی نہیں ہوتی ، کیابھی آپ نے کبھی مجھ سے میرا احوال جاننے کیلئے پیغام بھیجا ہے ؟ یہ ہمیشہ معلومات کی تلاش ہے ، جس پر مجھے کوئی اعتراض نہیں “۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…