ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے،تہلکہ خیز پیشگوئی

25  مارچ‬‮  2023

کراچی(این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس سال بڑے فیصلے ہونے والے ہیں اور بڑی تبدیلیاں ہونگی،ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کے لئے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے۔ منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا کہ

پی پی پی چاہتی ہے کہ ملک میں الیکشن ہوں، مگر حالات بتارہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہونگے، اگر ملک میں دہشتگردی ہوگی اور حکومت کے پاس فنڈز بھی نہیں ہونگے تو عام انتخابات کرانا مشکل ہوگا، ہوسکتا ہے کہ اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، اب بات اس سے بھی آگے جاچکی ہے، اور ملک میں بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔منظوروسان نے سیاستدانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاستدانوں نے عقلمندی سے فیصلینہ کئیتوایسے لوگ بھی جیلوں میں جائیں گے جو پہلے کبھی گئے ہی نہیں تھے،ویسے تو سیاستدان جیل جاتے ہی رہتے ہیں۔منظوروسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا، ن لیگ سے زیادہ پی پی پی کے اقتدار میں آنے کے چانسز بہت زیادہ ہیں، رواں سال سیاسی پارٹیوں میں دھڑا بندیاں بھی ہونا شروع ہونگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…