بنی گالہ کیس  ،عمران خان کو فیض حمید، ثاقب نثار اور قمرباجوہ نے بچایا

25  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو نیوزکے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک مبینہ انٹرویو میں کہا ہے کہ بنی گالہ کیس میں عمران کو فیض، ثاقب نثار اور باجوہ نے بچایا۔

عمران جھوٹ بول رہا ہے اسی لیے کہا آپ پلے بوائے ہیں ،آپ کی ویڈیو موجود ہیں۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے تجزیے میں کہا کہ صحافی شاہد میتلا کی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مبینہ گفتگو کا ایک اور حصہ سامنے آگیا ہے، اس میں انہوں نے جنرل باجوہ سے منسوب کچھ اہم اور سنگین دعوے کیے ہیں۔شہباز شریف سے لے کر عمران خان سے متعلق سنگین دعوے کیے ہیں، اس سے پہلے صحافی شاہد میتلا نے 22 مارچ کو ایک آرٹیکل لکھا تھا، جمعے کو شائع ہونے والا آرٹیکل اس مبینہ بات چیت کی دوسری قسط ہے، اہم بات یہ ہے کہ جنرل باجوہ نے کچھ صحافیوں کو پیغام بھیجا ہے کہ انہوں نے شاہد میتلا کو کوئی انٹرویو نہیں دیا ہے۔رات گئے ایک اور اینکر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں بتایا کہ جنرل باجوہ نے کسی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا ،انہیں 2024 سے قبل کوئی بیان یا انٹرویو دینے کی اجازت نہیں، وہ اس حرکت کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے جب کہ شاہد میتلا کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جنرل باجوہ سے فروری 2023 کو ملاقات کی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…